عنبر اشہب

( عَنْبَرِ اَشْہَب )
{ عَم + بَرے + اَش + ہَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنبر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے اسم 'اشہب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "شرح اسباب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - خاکستری رنگ کا عنبر۔
"ایک تولہ عنبر اشہب نصف تولہ لاون . باریک پیس کر چینی کی رکابیوں میں حفاظت سے رکھتے ہیں۔"      ( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٤٢:١ )
  • white or pale ambergris
  • pure ambergris