عنایت نامہ

( عِنایَت نامَہ )
{ عِنا + یَت + نا + مَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنایت' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'نامہ' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٩ء کو "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مکتوب، خط، کرم نامہ، الطاف نامہ، (کسی بزرگ، محترم یا نہایت عزیز کا)۔
"صدر اعظم حیدر آباد نے . چار صفحے کا عنایت نامہ تعریف میں لکھ کر میری عزت افزائی فرمائی۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١:٣ )