عنایت فرما

( عِنایَت فَرْما )
{ عِنا + یَت + فَر + ما }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنایت' کے ساتھ فارس زبان سے 'فرمودن' سے صیغہ امر 'فرما' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٠ء کو "مِس عنبریں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مہربانی کرنے والا، دوست، مہربان، شفیق۔
"تھوڑے ہی عرصے کے بعد اس کے پہلے عنایت فرما بھی ولایت پہنچ گئے۔"      ( ١٩٣٠ء، مس عنبرین، ٦ )