عناصر ترکیبی

( عَناصِرِ تَرْکِیبی )
{ عَنا + صِرے + تَر + کی + بی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق 'عنصر' کی جمع 'عناصر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے اسم 'ترکیب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'ترکیبی' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "سمندر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - وہ اجزا جن سے کوئی چیز مرکب ہو۔
"نظم اپنی ہئیت، درو بست اور عناصر ترکیبی کے حوالے سے نت نئے پیرہن بدلتی رہی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٠ )