عناصر بسیط

( عَناصِرِ بَسِیط )
{ عنَا + صِرے + بَسِیط }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنصر' کے جمع 'عناصر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'بسیط' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "نگار، فروری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - مفرد یا غیر مرکب مادے۔
"معلوم ہوا کہ عناصر بسیط کثرت سے پائے جاتے ہیں اور آج سیکڑوں کی تعداد میں دریافت ہو چکے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، نگار، فروری، ١٤٦ )