استمداد

( اِسْتِمْداد )
{ اِس + تِم + داد }
( عربی )

تفصیلات


مدد  مَدَد  اِسْتِمْداد

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - طلب مدد، (کسی سے) نصرت و اعانت کی درخواست، مدد چاہنا۔
"منشی احتشام علی . گورنمنٹ سے استمداد کے لیے شملہ گئے ہیں۔"
٢ - مدد، اعانت۔
"اس وباء عظیم کو دور کرنے کے لیے استمداد چاہی۔"      ( ١٩٣٢ء، اخوان الشیاطین، ٢٧٢ )
  • Begging assistance
  • craving help;  asking for supplies or subsidies;  application for help or protection