١ - دشمنی، بیر، کینہ، مخالفت، سرکشی، کج روی، گمراہی۔
"اس دیباچے میں تمہاری زیادہ مدح سرائی نہیں کی گئی، مگر یقین جانو کہ اس میں کسی بے التفاقی یا عناد کو ذرا بھی دخل نہیں۔"
( ١٩٨٦ء، ن۔م۔ راشد، ایک مطالعۂ، ٥٩ )
٢ - [ منطق ] تناقض، ضد ہم دگر۔
"اگر دونوں جملوں میں ربط عناد کے ساتھ ہو تو شرطیہ منفصلہ کہتے ہیں۔"
( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٣٧ )