عنابی رنگ

( عُنّابی رَنگ )
{ عُن + نا + بی + رَنگ (ن غنہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنابی' کے ساتھ فارسی سے مشتق اسم 'رنگ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "اصطلاحات پیشہ وراں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - [ رنگائی ]  سیاہی مائل گہرا سرخ رنگ، اصل سرخ رنگ میں گلے ہوئے لوہے کا پانی ملا کر بنایا جاتا ہے اور ایک ہم رنگ پھل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 44:2)