عمومی

( عُمُومی )
{ عُمُو + می }
( عربی )

تفصیلات


عمم  عُمُوم  عُمُومی

عربی زبان سے مشتق اسم 'عموم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عمومی' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٩٥٦ء کو "عبقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - عام
"ایک اور عمومی غلطی جس کی آئی ایل او کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ٩١ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عوام میں شامل، طبقہ عوام کا ایک فرد، نچلے طبقے کا آدمی۔
"اعیانی گروہ نے سات سو عمومیوں کو تلوار کے گھاٹ اتار دیا۔"      ( ١٩٢٧ء، تاریخ یونان قدیم، ٦٠٠ )
  • عام
  • اکثر