عمودی

( عَمُودی )
{ عَمُو + دی }
( عربی )

تفصیلات


عمد  عَمُود  عَمُودی

عربی زبان سے مشتق اسم 'عمود' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عمودی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - زاویہ قائمہ بناتا ہوا، سیدھا، انتصابی، ستون کی وضع کا خط مستقیم۔
"جب یہ کتبہ کندہ کر لیا گیا تو اس کے نیچے کی چٹان کو تراش کر بالکل عمودی بنا دیا گیا۔"      ( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٣٩:١ )
٢ - سطح افق سے زاویہ قائمہ بنانے والا، قائم (ہئیت) سمت الراس کا سمتیہ۔
"مرکز عمودی سے ہر راس کا فاصلہ اس عمودی فاصلے کا دو چند ہوتا ہے جو اس راس کے مقابل کے ضلع سے حائط مرکز کا ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، علم ہندسۂ نظری، ٢ )