عملی طور پر

( عَمَلی طَور پَر )
{ عَمَلی + طَور (و لین) + پَر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عملی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'طور' لگا کر اردو حرف ربط 'پر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - عمل کے لحاظ سے؛ سرگرمی سے نیز دراصل؛ تقریباً۔
"یہ دشت عملی طور پر بحیرۂ خزد سے . علاقہ مکران میں بحر ہند تک پھیلا ہوا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٩:٣ )