عملی تعلیم

( عَمَلی تَعْلِیم )
{ عَمَلی + تَع + لِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عملی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'تعلیم' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "مقاصد و مسائل پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کارآمد تعلیم، کام کی تعلیم، ایسی تعلیم جس میں عملی تجربے کرانے بھی شامل ہوں۔
"ہمارے ملک کے ضروری مسائل جو ابھی پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں وہ یہ ہیں . ہر شخص کو عملی تعلیم فراہم کرنا۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢٩ )