عملی پیمائش

( عَمَلی پَیمائِش )
{ عَمَلی + پَے (ی لین) + ما + اِش }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عملی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'پیمائش' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "ہمدرد صحت، دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - واقعی طور پر کی جانے والی ناپ۔
"جیسا کہ عمل کے پیشتر اور بعد میں عملی پیمائش کرکے معلوم کیا گیا۔"      ( ١٩٣٢ء، ہمدرد صحت، دہلی، جولائی، ٢٤ )