عمل ہاضمہ

( عَمَلِ ہاضِمَہ )
{ عَمَلے + ہا + ضِمَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'ہاضم' کی تانیث 'ہاضمہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "معیاری حیوانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قوت ہضم کا عمل، ہضم کرنے کا طریقہ، معدے میں غذا کی تحلیل کا عمل۔
"غیر نفوذ پذیر اشیاء کی نفوذ پذیر اشیا میں تبدیلی کو عمل ہاضمہ (Digestion) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، معیاری حیوانیات، ٥٦:١ )