عمل نفوذ

( عَمَلِ نُفُوذ )
{ عَمَلے + نُفُوذ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'نفوذ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧١ء کو "حشریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طبیعات ]  سیالات کا مسام دار سطح سے گزر جانے کا عمل، گزرنے کا عمل۔
"ایسے حشرات (Insects) صرف وقت ضرورت عمل نفوذ (Osmosis) کے ذریعے اپنی جلد کی مدد سے سانس لیتے ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، حشریات، ٣٧ )