عمل نتھار

( عَمَلِ نِتھار )
{ عَمَلے + نِتھار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ فعل متعدی 'نتھارنا' کا حاصل مصدر نتھار لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧١ء کو "عملی کیمیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی مائع چیز کو صاف کرنے کا عمل، پانی یا کسی رقیق شے سے میل کچیل دور کرنے کا طریقہ۔
"یہ کثافتیں بھاری ہونے کی وجہ سے برتن کی تہہ میں بیٹھ جاتی ہیں اس لیے صاف مائع کو ان کثافتوں کے اوپر سے آہستہ کسی دوسرے برتن میں انڈیل کر علیحدہ کر سکتے ہیں اس عمل نتھار کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، عملی کیمیا، ١١ )