اسٹام

( اِسْٹام )
{ اِس + ٹام }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ 'Stamp' سے ماخوذ ہے۔ انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہوا تحریری صورت میں ١٨٧٤ء کو "اردو دہلی گزٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْٹاموں [اِس + ٹا + موں (و مجہول)]
١ - دستاویز کا کاغذ جس کی پیشانی پر حکومت کی مہر کا ٹھپا ہوتا ہے اور قیمت لکھی رہتی ہے۔"
"چار آنے کا اسٹام آدھ آنہ بڑھتی کا۔"      ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، رسوا، ١٦٦ )
٢ - ڈاکخانے کا ٹکٹ جو لفافے وغیرہ یا رسید پر لگایا جاتا ہے؛ مہر۔
"یہ سیاہی محکمہ ڈاک و اسٹامپ وغیرہ کے لیے . کارآمد ہے۔"      ( ١٩٠٥ء، رسالۂ روشنائی، ٤١ )
  • stamp