اسٹار

( اِسْٹار )
{ اِس + ٹار }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Star سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہوا البتہ تحریری صورت میں ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْٹاروں [اِس + ٹا + روں (و مجہول)]
١ - ممتاز موسیقار، ایکٹر یا ایکٹریس جو فلموں میں یا ریڈیو اور ٹی وی وغیرہ میں نمایاں حیثیت سے کام کرے، مشہور ایکٹر، ایکٹریس یا موسیقار (عموماً ترکیب میں مستعمل، جیسے : فلم اسٹار وغیرہ)۔
"سینما کے اسٹاروں کی تصاویر اور ان کی سوانح عمریاں چھاپنے لگوں تو گاہک بڑھ سکتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، گؤدان، پریم چند، ٢٨٦ )
٢ - تمغا جس پر عموماً ستارے ہوتے ہیں (خصوصاً اسٹار آف انڈیا جو بھارت کے ناموروں کو برطانوی حکومت کی طرف سے دیا جاتا تھا)۔
 خلعتِ اسٹار پایا جب مرے نواب نے ہو گیا خورشید اقبال آشکارا ہند کا      ( ١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٥٥٠:٣ )
  • star