تفصیلات
پسندیدن پَسَنْدِیدْگی
فارسی مصدر 'پسندیدن' سے فعل ماضی مطلق واحد غائب 'پسندید' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'گی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے 'پسندیدگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پسندیدہ کا اسم کیفیت۔
"اطاعت کرنے والوں کے متعلق پسندیدگی کی جو صفت اس میں پائی جاتی ہے . بجنسہ وہ ان لوگوں کا بھی قیوم ہے جو اس کے نافرمان ہیں۔" رجوع کریں:
( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٢٧٢ )