پذیر

( پَذِیر )
{ پَذِیر }
( فارسی )

تفصیلات


پذیرفتن  پَذِیر

فارسی مصدر 'پذیرفتن' سے اسم فاعل 'پذیر' اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مرکبات میں جزوثانی کے طور پر مستعمل، جزو اول سے مل کر قبول کرنے والا حاصل کرنے، ملنے، لینے، کسی قابل ہونے وغیرہ کی حالت والا کے معنی دیتا ہے۔
"خود بخود قوت ہیمی اور رغبت بتدریج انحطاط پذیر ہونے لگتی ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ٢٦ )