پدمنی

( پَدْمَنی )
{ پَد + مَنی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - نہایت نازک اندام اور حسین عورت، عورتوں کی اقسام چہار گانہ (پدمنی، چترانی، سنکھنی، ہستنی) میں سے قسم اعلٰی کی عورت۔
 چترنی کوئی تو کوئی پدمنی کوئی ان میں رادھا کوئی جانکی      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلامِ بے نظیر، ٣١١ )
٢ - لکشمی، چتوڑ کی مشہور رانی۔ (شبد ساگر، 2808:6)
  • جَمِیلَہ
  • نازْنِین
  • a lotus
  • nelumbium speciosum;  a multitude of lotuses
  • or a lake abounding in them;  a particular magical art
  • witch craft;  a woman of the first and most excellent of the four classes into which the sex is distinguished.