پاکھنڈی

( پاکھَنْڈی )
{ پا + کھَن + ڈی }
( سنسکرت )

تفصیلات


پاشنڈ  پاکھَنْڈ  پاکھَنْڈی

سنسکرت سے ماخوذ اسم کیفیت 'پاکھنڈ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'پاکھنڈی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣١ء کو "بہارستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - پاشنڈی، جوگی کے بھیس میں چنڈال۔
 خدا محفوظ رکھے ان دیانندی حریفوں سے قیامت کی ہے چال ان کی بلا کے یہ ہیں پاکھنڈی      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٥٠٠ )
٢ - فریبی، دھوکے باز۔
"تم نے مجھے خونی کہا، پاکھنڈی کہا اور کیا کہنا چاہتی ہو۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٣١ )
  • جھَگْڑالو