سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم صفت 'روگی' لگا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٩٨٢ء میں "ماں بچے کی نگہداشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - جو ماں کے پیٹ سے مریض پیدا ہوا ہو، پیدائشی مریض؛ ہمیشہ کا مریض، ہمیشہ بیمار رہنے والا، دائم المرض، جنم کا دکھیا، دکھ کی پوٹ، سدا روگی۔
"یہ جنم روگی بچے تمام عمر کسی قابل نہیں ہوتے اس لیے ضروری ہے کہ پیدائش سے قبل بھی ماں کے ذریعے بچے کی دیکھ بھال کے جائے۔"
( ١٩٨٢ء، ماں بچے کی نگہداشت، ٤٠ )