اسٹائل

( اِسْٹائِل )
{ اِس + ٹا + اِل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Style سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں مستعمل ہوا۔ تحریری صورت میں ١٨٩٢ء کو مقالات حالی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْٹائِلوں [اِس + ٹا + اِلوں (و مجہول)]
١ - وضع، انداز، ادا، ڈھنگ
"خسرو نے اس راگنی کے اسٹائل کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا۔"    ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٤٦٥ )
٢ - مخصوص، دلکش یا حسین انداز یا ادا۔
"کنبے اور محلے کی ساری لڑکیاں دیوار کے سہارے بڑے اسٹائل سے . بیٹھی تھیں۔"    ( جلاوطن، ٤٠ )
٣ - [ ادب ]  اسلوب، انداز نگارش، روش تحریر، طرز ادا۔
"ان کی تحریر میں ایک کسک پیدا ہو گئی جو ان کے اسٹائل کی ایک نمایاں خصوصیت اور خوبی سمجھی جاتی ہے۔"
  • style