جنم بھوم

( جَنَم بُھوم )
{ جَنَم + بُھوم }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت کا ہی اسم ظرف 'بھوم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٣ء میں "مقدمہ شعر و شاعری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - جائے پیدائش، مقام ولادت، مسقط الراس، وطن، دیس۔
"میرا جنم بھوم ہندوستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ١٥٨ )
  • birth-place
  • native land
  • fatherland