جنم استھان

( جَنَم اَسْتھان )
{ جَنَم + اَس + تھان }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت ہی کا اسم 'استھان' بطور لاحقۂ ظرفیت لگنے سے مرکب 'جنم استھان' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٣ء میں "انتخاب توحید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - جائے پیدائش، مقام ولادت، مسقط الراس، وطن، دیس۔
"ہندوستان میرا جنم استھان ہے . مجھ کو پیارا ہے، اس سے جدا نہ ہونے دو۔"      ( ١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٨٥ )
  • birth-place
  • native land
  • home