لکنت

( لُکْنَت )
{ لُک + نَت }
( عربی )

تفصیلات


لکن  لُکْنَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "دیوان فدا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ہکلاپن، تتلاہٹ، توتلاپن نیز خوف یا گھبراہٹ کے باعث رک رک کر بولنا، ہکلاہٹ، صاف لفظ ادا نہ ہو سکنے کی کیفیت۔
"زبان میں لکنت جو لوگوں کو کہتا تھا کہ باپ کے رعب داب کی وجہ سے بچپن میں پیدا ہو گئی تھی۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٧ )
  • ہَکْلاہٹ
  • stammering
  • stuttering;  impediment in speech