لفظیات

( لَفْظِیات )
{ لَف + ظِیات }
( عربی )

تفصیلات


لفظ  لَفْظِیات

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لفظ' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع برائے علم و فن لگانے سے 'لفظیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "زبان اور علم زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ذخیرۂ الفاظ (کسی زبان، مصنف یا شخص کا) لفظی سرمایہ۔
"شاعر کی اپنی مخصوص لفظیات اور رمزیات بھی ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، سخن در سخن، ٢٣ )