لغوی

( لُغَوی )
{ لُغَوی }
( عربی )

تفصیلات


لُغَت  لُغَوی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لغت' کی 'ت' کو حذف کر کے 'وی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'لغوی' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٩٩ء کو "تجلیات ستۂ نوریہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (کسی زبان کا) لفظ، لغت سے منسوب یا متعلق، لغت کا، اصلی، ازروئے لغت، حقیقی معنی، لفظی معنی، لغتی۔
"جو اصطلاحات قائم کئے جائیں ان کے لغوی اور معطلع معنی میں نمایاں تناسب ہو۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٣٤:٣ )
٢ - لغت لکھنے والا، لغت نویس، ماہر لغت۔
"زر کلی نے انہیں مورخ، ادیب، لغوی اور عالم دین لکھا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، بلوغ الارب، م )
  • belonging to language;  verbal
  • literal