لغوی معنی

( لُغْوی مَعْنی )
{ لُغ + وی + مَع + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسما 'لغوی' اور 'معنی' پر مشتمل مرکب 'لغوی معنی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "عصائے پیری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لفظی یا اصلی معنی، حقیقی معنی۔
"صف شکن اپنے لغوی معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ١٠ )
  • the literal or verbal meaning