لطف سخن

( لُطْفِ سُخَن )
{ لُط + فے + سُخَن }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لطف' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'سخن' لگانے سے مرکب اضافی 'لطف سخن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٥ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کلام یا بات کا مزہ، شعر کی خوبی اور حلاوت۔
"تکلف، تصنع، مبالغہ، رعایت لفظی . حسن کلام اور لطف سخن اجزائے ترکیبی ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، فن اور فن کار، ١٠١ )