لطیفہ بازی

( لَطِیفَہ بازی )
{ لَطی + فَہ + با + زی }

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم 'لطیفہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے مشتق صیغۂ امر 'باز' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'لطیفہ بازی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء، کو "نشتر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - لطیفہ کہنا یا سنانا، بذلہ سنجی، خوش طبعی کی باتیں۔
"سیاسی بحثیں جاری رہتیں اور لطیفہ بازی کے دور بھی ہوتے۔"      ( ١٩٨٨ء، احوال دوستاں، ٧٠ )
  • بَذْلَہ سَنْجی
  • خُوش مِزاجی
  • خُوش طَبْعی