لطیف الطبع

( لَطِیفُ الطَّبْع )
{ لَطی + فُط (ا، ل غیر ملفوظ) + طَبْع }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے ماخوذ صفت 'لطیف' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'طبع' لگا کر مرکب 'لطیف الطبع' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "صحیفۂ خوشنو سیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ستھری طبیعت والا، زندہ دل، خوش طبع، رحم دل، سلیم الطبع۔
"لطیف الطبع، نیکو نظر، عالم و شاعر اور بے نظیر خوش نویس تھے۔"      ( ١٩٦٣ء، صحیفۂ خوشنو سیاں، ١١٢ )