کل کائنات

( کُل کائِنات )
{ کُل + کا + اے + نات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کُل' کے بعد عربی اسم 'کائنات' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٦ء کو "خوشبو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کُل مخلوقات، تمام عالم، ساری دنیا، سب کچھ، سب کا سب، سارے کا سارا۔
 وہ اپنی ایک ذات میں کُل کائنات تھا دنیا کے ہر فریب سے ملوا دیا مُجھے      ( ١٩٧٦ء، خوشبو، ١٤٦ )
٢ - [ مجازا ]  ساری جمع پونجی، تمام سرمایہ، کُل بساط۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)