کلچ

( کِلَچ )
{ کِلَچ }
( انگریزی )

تفصیلات


Clutch  کِلَچ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - موٹر کا ایک پرزہ جسے رفتار میں لانے اور رفتار کو کم کرتے وقت پیر یا ہاتھ سے دباتے ہیں، یہ انجن اور پہیوں کے درمیان رابطے کو ختم کرنے یا ان کے درمیان رابطہ پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔
"ان میں سے جو بائیں طرف ہے، اسے کلچ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، ساتواں پھیرا، ٨٥ )
٢ - انڈے دینے کا درمیانی وقفہ، انڈوں کا جھول۔
"ان وقفوں کے درمیان جو انڈے دیئے جائیں اس عرصہ کو کلچ کی لمبائی سے موسوم کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، صفت مرغبانی، ٧ )