اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - کشمیر کا باشندہ، کشمیر کا رہنے والا۔
"ظاہر بات ہے ہم بھی ان آباد کشمیریوں کو جو آریاؤں سے قبل کشمیر میں آباد تھے، تورانی ہی کہیں گے۔"
( ١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ٢٢ )
٢ - ناچنے گانے والا طائفہ۔
"اس جلسے میں کشمیریوں نے یہ غزل گائی تھی۔"
( ١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ٢٤٢ )
٣ - کشمیریوں کا ایجاد کردہ ایک قسم کا خط۔
"کشمیر کے خوشنویسوں کی ایجاد و اختراع کا یہ عالم تھا کہ ان کا خط، خط کشمیری ان کی جلد، جلدِکشمیری اور ان کا کاغذ کاغذِکشمیری مشہور ہوا۔"
( ١٩٧٤ء، فکر و نظر، اسلام آباد، اگست، ١٢٣ )
٤ - کشمیر کے باشندوں کی زبان۔
"کشمیری کی خصوصیت اس کا نہایت ہی پیچیدہ اور لطیف نظامِ حروفِ علّت ہے۔"
( ١٩٤٢ء، آریائی زبانیں، ٦١ )
٥ - کشمیر کی گلابی رنگت کی خوشبودار نمکین چائے۔
مغلئی کہیں چائے بن رہی ہے کشمیری کہیں یہ چھن رہی ہے
( ١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٦٠٦:٥ )