انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'کلاسک' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو "مقام غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ ادب و فن ] کلاسکی انداز یا اسلوب کی پیروی جس کی نمایاں خصوصیات مسلمّہ ہیّات کی پابندی، ضبط و اعتدال، توازن و تناسب اور سادگی و سلاست وغیرہ ہیں (رومانیت کے بالمقابل)۔
"اس میں ایک ایسا توازن پیدا کر دیتا ہے جو تخلیق کے پل صِراط سے زندہ و سالم گزرنے کے لیے ضروری ہے اور جو کلاسیکیت کی جان ہے۔"
( ١٩٨٦ء، نئی تنقید، ٢٢٨ )