کلام اللہ

( کَلامُ اللہ )
{ کَلا + مُل (ا،ل غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٥ء کو "گلستان، منشی نظام الدین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - کلام الٰہی، قرآن مجید۔
"پہلا کلمہ بچے کو چھوٹی سی عمر ہی میں سکھا دینا چاہیئے، پھر اسے کلام اللہ کی چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کرانی چاہئیں۔"      ( ١٩٧٥ء، روشنی، ٢٤٤ )
  • 'the word of God'
  • the Qoran