فارسی زبان میں حرف جار 'با' اورحرف عطف 'ہم' سے مرکب متعلق فعل 'باہم' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'باہمی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔