کفایت شعار

( کِفایَت شِعار )
{ کِفا + یَت + شِعار }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کفایت' کے ساتھ عربی اسم 'شعار' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٤ء کو "مقالاتِ شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جزرس، کم خرچ کرنے والا، بچت کرنے والا۔
"اب ہمیں ہر لڑکی . سگھڑ، امور خانہ داری میں ماہر اور کفایت شعار معلوم ہوتی ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، پرواز، ١٦٦ )
  • economical
  • thrifty;  distinguished b capability
  • or ability
  • or prudence.