کفش

( کَفْش )
{ کَفْش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَفْشوں [کَف + شوں (واؤ مجہول)]
١ - جوتی، پاپوش، پیزار۔
"اس نے اپنے غرور حسن میں اپنے شاندار کفش . کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٣٧ )
٢ - خاص قسم کی جوتی جسے زیر پائی بھی کہتے ہیں۔
"غدر سے پہلے گھیتلے جوتے، کف پائی، کفش یا گول پنجے کے جوتوں کا زیادہ رواج تھا۔"      ( ١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٤١ )
  • a sandal;  slipper;  shoe (high heeled and shod with iron).