کفران نعمت

( کُفْرانِ نَعْمَت )
{ کُف + را + نے + نَع + مَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کفران' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'نعمت' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - نعمت کو جھٹلانا، کسی نعمت خداوندی کا انکار کرنا، ناشکری، احسان نہ ماننا۔
"دن بھر اس قسم کے مبہم شکوک و شبہات کفران، نعمت کی حد تک میرے دل میں سر اٹھائے رہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٤٦ )
  • unthankful ness for benefits
  • ingratitude.