کٹیا

( کُٹْیا )
{ کُٹ + یا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کٹی' کی تصغیر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٢ء کو "کلام محروم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - چھوٹی کُٹی۔
"عشق کا راز افشا ہو جاتا ہے تو شہزادہ صاحب دریا کے دوسرے کنارے کٹیا بنا لیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، فیضان فیض، ١١٩ )