کروفر

( کَرّوفَر )
{ کَر + رو (واؤ مجہول) + فَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کر' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر زبان سے ماخوذ اسم 'فر' ملنے سے 'کروفر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٨ء کو "دیوان سوز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - شان و شوکت، تزک و احتشام، ٹھاٹھ باٹ۔
"اس کے شاہانہ کرّوفر کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے اسلام اور اسلامی اقدار کو موضوعِ سخن بنایا گیا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٣٣٤ )