ککڑی

( کَکْڑی )
{ کَک + ڑی }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢١ء کو "خالقِ باری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَکْڑِیاں [کَک + ڑِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَکْڑِیوں [کَک + ڑِیوں (واؤ مجہول)]
١ - ایک قسم کی لمبی اور پتلی ترکاری جسے کچا اور پکا کر دونوں طرح کھاتے ہیں، اس کے بیچ دوا کے طور پر استمعال ہوتے ہیں، خیار (لاط: Cucumi Sutilisimus)
"گھر کے دروازے کے سامنے ہی آموں کے باغات کے ساتھ ساتھ خربوزہ، ککڑی، پھوٹ، ترکاریوں اور سبزیوں کے کھیت تھے۔"      ( ١٩٨٨ء، حیات مستعار، ٧٣ )
  • a kind of cucumber
  • cucumis utilissimus