١ - [ طب ] آنکھوں کا مرض جس کی تین چار قسمیں ہوتی ہیں پہلی قسم میں آنکھ میں خارش اور سرخی ہوتی ہے اور پپوٹے کے اندورنی جانب کھردرا پن ہوتا ہے اور آنکھ کے ڈھیلے سے رگڑ کھاتا ہے یہ گرم آشوب سے پیدا ہوتا ہے۔ دوسری قسم بغیر آشوب کے پیدا ہونے والے اور تیسری قسم پپوٹے انجیر کے جوف کی طرح پھٹے ہوتے ہیں، چوتھی قسم میں کھرنڈ جم جاتا ہے اور یہ قسم زیادہ سخت ہے، جرب۔
"اللہ نے چاہا تو اس کی آنکھوں میں ککرے پڑیں گے۔"
( ١٩٨٠ء، وارث، ٢٠ )