سوزناک

( سوزناک )
{ سوز (و مجہول) + ناک }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکبِ وصفی ہے۔ فارسی میں اسم کیفیت 'سوز' کے ساتھ 'ناک' بطور لاحقہ صفت بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پُر سوز، حرارت والا
 دل تھا مرا حوادثِ دنیا سے سوز ناک گویا کہ ایک شمع کسی انجمن میں تھی      ( ١٩٥٠ء، لوحِ محفوظ، ٢٥٣ )
  • burning;  ardent;  painful;  plaintive