فارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ فارسی زبان سے اردو میں دخیل دو اسما 'سوز' اور 'ساز' کے مابین 'و' بطور حرف عطف لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٢ء کو "کلام بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"عمل اور ایجاد کے شوق کی والہانہ تکمیل میں جو تکلیفیں اُٹھانی پڑتی ہیں وہی سوز ساز زندگی ہیں . جتنا شوق بڑھتا ہے اتنی ہی خودی مستحکم ہوتی ہے۔"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٦ )