سوزن ساعت

( سوزَنِ ساعَت )
{ سو (و مجہول) + زَنے + سا + عَت }

تفصیلات


فارسی سے اسم آلہ 'سوزن' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر عربی سے اسم ظرف زمان 'ساعت' بطور مضاف الیہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٨ء کو "صنم خانۂ عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - گھڑی کی سوئی (جو اپنے دائرے میں حرکت کرتی ہے۔)
 میں کوچۂ جاناں میں بنا سوزنِ ساعت چلتا ہوں جہاں سے وہیں آتا ہوں پلٹ کر      ( ١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٥٧ )