فارسی زبان سے اسم جامد 'سود' کے ساتھ 'در' بطور حرف جار بڑھا کر فارسی اسم 'سود' کی تکرار سے مرکب 'سود در سود' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٩ء کو "مبادی الحساب منظوم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔